ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / منگلورو اور یشونت پور کے درمیان ہفتہ میں تین دن یعنی ٹرائی ویکلی ایکسپرس ٹرین کا 9اپریل سے آغاز

منگلورو اور یشونت پور کے درمیان ہفتہ میں تین دن یعنی ٹرائی ویکلی ایکسپرس ٹرین کا 9اپریل سے آغاز

Sat, 08 Apr 2017 20:48:46    S.O. News Service

منگلورو:8/اپریل(ایس اؤنیوز)منگلورو اور یشونت پور کے درمیان ہفتہ میں تین دن یعنی ٹرائی ویکلی ایکسپرس ٹرین 9اپریل سے شرو ع ہورہی ہے، مڈگاؤں سے مرکزی ریلوے وزیر سریش پربھو وڈیو کانفرنس کے ذریعے ریل کو ہری جھنڈی دکھائیں گے۔

ٹرین نمبر 16575/16576بنگلورو کے یشونت پور سے اتوار، منگل اور جمعرات کو صبح 50-7کو نکل کر شام 30-5بجے منگلورو پہنچے گی، اسی طرح منگلورو سے پیر، بدھ اور جمعہ کی صبح 30-11بجے نکل کر رات 30-8بجے یشونت پور پہنچنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ متعلقہ ایکسپرس ٹرین چک باناور، نلمنگل ، کنیگل، یڈیور، بی جی نگر، چن رائے پٹن، ہاسن، سکلیشپور، سبرامنیا روڈ، کبک پتور اور بنٹوال اسٹیشن پر اسٹاپ دینے کی اطلاع پریس ریلیز میں دی گئی ہے۔


Share: